شنبه 16/نوامبر/2024

اسیر احمد زھران کی بھوک ہڑتال 98 روز سے جاری

جمعہ 27-دسمبر-2019

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 97 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اسیر زھران کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بستر علالت میں بھی اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیری احمد زھران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اسیر احمد زھران کی حمایت میں فلسطین میں یکجہتی کا دائرہ وسیع ہوگیا۔

خیال رہے کہ اسیران زھران کو ‘کابلان’ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ اس کا وزن  کئی کلو گرام تک کم ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی