شنبه 16/نوامبر/2024

بدھ کے روز 190 یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

جمعرات 26-دسمبر-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  دوسو کے قریب  یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بدھ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت 130 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ کل بدھ کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 800 سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی