جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی عدالت نے فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کا ٹرائل شروع کر دیا

پیر 23-دسمبر-2019

قابض صہیونی ریاست کی نام نہاد عدالت نے بُزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کےخلاف باقاعدہ مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

الشیخ راید صلاح کے وکیل الشیخ عمرخمایسی نے بتایا کہ ان کے موکل کےخلاف مقدمہ کی سماعت حیفا کی عدالت میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوئی۔ ان پر چارالزامات میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

خمایسی کا کہنا تھا کہ الشیخ راید صلاح کے خلاف جاری مقدمہ کے دوران انہیں سنائی جانے والی سزا میں تخفیف کے لیے اپیل کریں گے۔

آج سوموار کے روز ہونے والے مقدمہ کی سماعت میں الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی ججوں کے موقف کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہیں ان کی ثابت قدمی اور استقامت کی سزا دی جا رہی ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل نے اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح کی جماعت کو کالعدم قرار دے کراُن کے خلاف اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی