عالم اسلام کو درپیش مسائل پرغور کے لیے اسلامی کانفرنس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہے۔ کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت سمیت 540 عالمی اسلامی شخصیات شرکت کررہے ہیں۔
کل جمعرات کے روز ہونے والی کانفرنس میں میزبان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔
اس کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کا وفد شریک ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت جماعت کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق کررہے ہیں جب کہ وفد میں اسامہ حمدا ن، سامی ابو زھری، جمال عیسیٰ، عزت الرشق، خلیل الحیہ اور دیگر رہ نما شریک ہیں۔
کانفرنس میں امیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن، ایرانی صدر حسن روحانی، 18 ممالک کے سرکاری وفود اور 450 عالمی شخصیات شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا کہ اس کانفرنس میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پرہر سطح پربات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کانفرنس میں زیادہ ممالک شرکت نہیں کررہے ہیں مگروہ عالم اسلام کے مسائل پر کھل کر بات کریں گے۔