اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بدھ کے روز ملائیشیا پہنچ گیا۔ حماس کا وفد کولالمپور میں ہونے والی عالمی سربراہ کانفرن میں شرکت کرے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی قیادت کو ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی تھی ج کے بعد جماعت کا وفد قطر سے ملائیشیا پہنچ گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کے دورہ ملائیشیا پرجانے والے رہ نمائوں میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سابق ارکان موسیٰ ابو مروزق، خلیل الحیہ، عزت الرشق حسام بدران، سامی ابو زھری، اسامہ حمدان اور جمال عیسیٰ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ملائیشیا کی میزبانی عالمی اسلامی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن، امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، انڈونیشیا، پاکستان اور دوسرے ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔