جمعه 15/نوامبر/2024

اسکاٹ لینڈ میں القدس فیسٹول کا انعقاد، فلسطینیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

منگل 17-دسمبر-2019

یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے القدس کی نصرت کے لیے’القدس فیسٹول’ کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت اڈنبرہ میں منعقدہ اس فیسٹول میں فلسطینی تارکین وطن، عرب ، مسلمان شہری اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اڈنبرہ میں منعقدہ میلے کے انعقاد میں عرب سوسائٹی آف اڈنبرہ یعنی ‘امل’ کی طرف سے تعاون کیا گیا۔اس کےعلاوہ اسکاٹ لینڈ میں فلسطینیوں کے حامی عرب اور مسلم گروپوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے اس تقریب کی پذیرائی کی گئی۔ اس موقع پر فلسطین کے ثقافتی پروگرامات بھی پیش کیے گئے۔

القدس فیسٹول سے القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطاء اللہ حنا نے ریکارڈ خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور القدس کے باشندے صہیونی ریاست کے بدترین جبرو استبداد کا سامنا کررہے ہیں۔ فلسطینی قوم اس جبرو استبداد کا سامنا کررہی ہے۔

عطاء اللہ حنا نے اپنے خطاب میں پوری دنیا کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور عیسائیت انسانی بھائی چارے کی تلقین کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی