چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے دو کم عمر حقیقی فلسطینی بھائی گرفتار کر لیے

پیر 16-دسمبر-2019

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس  کے شمال مغربی علاقے الجدیرہ میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے 13 سالہ بلال اور 14 سالہ عبدو محمد قاسم کو دیوار فاصل کےقریب سے حراست میں لیا۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو راست میں لے لیا گیا۔ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے اور آئے روز فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی