شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کی بیت لحم میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری

اتوار 15-دسمبر-2019

قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔

بیت لحم کے مقامی فلسطینی میئر الجعبہ ذیاب مشاعلہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے غوش عتصیون کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی سنگ باری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا۔ اس دوران ایک فلسطینی شہری عکرمہ حمدان معمولی زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی گاڑیوں اور دیگر املاک پر یہودی آباد کاروں کے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی