چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے وفد کی اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ترک صدر سے ملاقات

اتوار 15-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’  کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ  کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ہفتے کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قضیہ فلسطین، فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی  پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ کے درمیان ملاقات میں القدس اور مسجد اقصیٰ کو درپیش مشکلات اور مظلوم فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر نےحماس رہ نما پر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا۔ ان کا ترکی کا دورہ جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی