شنبه 16/نوامبر/2024

شہید کی ماں کا بیٹے کی شہادت کی برسی پر قوم کے نام پیغام

ہفتہ 14-دسمبر-2019

ایک سال قبل قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی صالح البرغوثی کی والدہ ام عاصف البرغوثی نے بیٹے کی شہادت کی برسی پر قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک سال  صالح البرغوثی کو شہید اور اس کے بھائی عاصم کو گرفتار کرلیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ‘فیس بک’ پر پوسٹ ایک بیان میں ام عاصف کا کہنا ہے کہ میری بیٹے تیری جدائی کو ایک سال بیت گیا ہے۔ میرے لخت جگرتو نے ہم سے جدا ہونے میں  بہت عجلت کا مظاہرہ کیا۔ تمہاری جدائی ہمارے لیے بہت دکھ اور تکلیف کا باعث ہے۔ ہمارے دل  دکھی ہیں، مگر میرے بیٹے تیری جیسے جیسے یاد آتی اور ستاتی ہے میں نماز پڑتھی ، سجدے کرتی اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے تجھ جیسا صالح بیٹا دیا جس نے اپنی شہادت سے میری آخرات سنوار دی ہے۔

ام عاصف کا مزید کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میری اولاد دین اور وطن پر قربان ہو رہی ہے۔ شہادت کےراستے میں تم نے ہم سب پر سبقت حاصل کی ہے۔ ہم اس پربھی راضی ہیں۔ اللہ تمہاری شہادت کو قبول فرمائے۔

ام عاصف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صالح اور فلسطین کے تمام شہداء کا خون آخر کار رنگ لائے گا اور فلسطینی قوم غاصب صہیونی ریاست کے غاصبانہ جبر سے آزادی حاصل کرے گی۔

خیال رہے کہ صالح البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے ایک سال قبل غرب اردن میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ شہید کے ایک بھائی صالح ، اس کی ماں ام عاصف اور والد عمر البرغوثی کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ عمر البرغوثی اور ام عاصف کو رہا کردہا گیا جب کہ صالح البرغوثی اب بھی صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی