جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کےساتھ کیے اپنے وعدے پورے کرے: گوٹیرس

ہفتہ 14-دسمبر-2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت اور ان کی بہبود کے لیے قائم کردہ یو این ریلیف ایجنسی’اونروا’ کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان الحق نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے تاکہ یہ ادارہ پناہ گزینوں کے لیے اپنی ذمہ داریاں اور سروسز فراہم  کرنےمیں کامیاب ہوسکے۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز جنرل اسمبلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی کفیل ‘یو این’ ریلیف ایجنسی’اونروا’ کے مینڈیٹ میں جون 2023ء تک کی توسیع کردی ہے۔ قرارداد کی حمایت میں 170 ممالک نے رائے دی جب کہ امریکا اور اسرائیل نے اس قرارداد کی مخالفت اور 7 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

فرحان حق کا کہنا تھا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کریں اور ‘اونروا’ کو زیادہ سے زیادہ مالی مدد فراہم کریں تاکہ یہ ادارہ اپنی پیشہ وارنہ اور اخلاقی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کامیاب رہے۔

جنرل اسمبلی سے ‘اونروا’ کے مشن میں توسیع پرفلسطینیوں اور عرب لیگ نے خیر مقدم کیا ہے۔ عرب لیگ نے اونروا’ کے مینڈیٹ میں توسیع کو عالمی قانون کی فتح قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی