قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی محصور پٹی کے جنوب میں خان یونس کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں اور انکی کشتیووں پر حملہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے فوجیوں نے مایہ گیری کے منظور شدہ علاقے میں ماہی گیروں پر اپنی کشتیووں سے مشین گنوں سے فائرنگ شروع کر دی۔
اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیاں روزانہ ہی ماہی گیروں کو گھیر لیتی ہیں انہیں ہراساں کرتی ہیں ان پر فائرنگ کرتی انکی کشتیووں کو نقصان پہنچاتی اور انہیں گرفتار کرتی رہتی ہیں۔ بعض اوقات فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوجاتے ہیں۔
1993 کے اوسلو معاہدے کے مطابق فلسطینیوں ماہی گیروں کو 20 کلومیٹر کے سمندری علاقے میں ماہی گیری کی اجازت ہے لیکن اسکے بعد اسرائیل نے اس علاقے کو کم کرنا شروع کر دیا اور اب یہ علاقہ 6 سے 3 میل تک باقی ہے۔