شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ اعلیٰ اختیاراتی وفد کےہمراہ ترکی پہنچ گئے

اتوار 8-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ بیرون ملک دورے کے دوسرے مرحلے میں مصر سے ہوتے ہوئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ شام ترکی پہنچے۔

حماس کے ترجمان اور سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران جو اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں ترکی پہنچے پر جماعت کے وفد کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

اس تصویر میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، سیاسی شعبے کےارکان موسیٰ ابو مرزوق، نزار عوض اللہ، خلیل الحیہ، حسام بدران، ماہر صلاح اور دیگر رہ نما دیکھے جاسکتےہیں۔

حماس کی قیادت ترکی کے دورے کے دوران ترک صدررجب طیب ایردوآن اور دیگر رہ نمائوں اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گی۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ 2 دسمبر کو قاہرہ پہنچے تھے۔ قاہرہ میں انہوں نے اسلامی جہاد کے رہ نما زیاد النخالہ اور مصری حکام سے بھی ملاقات کی۔

مختصر لنک:

کاپی