جمعه 15/نوامبر/2024

دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 39 فلسطینی املاک مسمار

پیر 2-دسمبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے مرکز’اوچا’ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کےہاتھوں فلسطینیوں کی 39 املاک مسمارکی گئیں یا ان پر قبضہ کرکے فلسطینیوں سے چھین لیا گیا۔ ان میں زیادہ تراملاک  غرب اردن کے علاقوں میں قائم ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 سے 25 نومبر کے درمیان اسرائیلی فوج نے ہاتھوں فلسطینیوں کی انتالیس املاک مسمار کی گئیں۔ مسماری کی کارروائیوں کے نتیجے میں 63 فلسطینی بے گھر ہوئے جب کہ 380 متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مسمار یا قبضے میں لی گئی املاک میں 35 اوسلو معاہدے کے تحت  غرب اردن کے سیکٹر’سی’ میں موجود ہیں۔

خیال رہے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور صہیونی قبضے میں توسیع پسندی کے ساتھ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ صہیونی دشمن نے فلسطینی قوم پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی