اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیلی عوام میں غم وغصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ کل اتوارکے روز دارالحکومت تل ابیب (تل الربیع) میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے سڑکوں پر نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مارچ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کے خلاف خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے’کرپٹ نیتن یاھو، اقتدار چھوڑ دو’ کےنعرے لگائے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کے مطابق تل ابیب میں 10 ہزار سے زیادہ یہودیوں نے نیتن یاھو کےاستعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔
گذشتہ ہفتے 1500 اسرائیلیوں نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔ نیتن یاھو پر کرپشن، لوٹ مار، خیانت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں حال ہی میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ عدالت کی طرف سے فرد جرم عاید کیے جانے کے بعد نیتن یاھو کے خلاف عوامی احتجاج اور ان کے استعفےلیے دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔