قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتےکے روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی سرکاری سطح پرشناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ الخلیل کے جنوب میں بیت عوا کے مقام پر پیش آیا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیت ھوا میں دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہےکہ فلسطینی نوجوان کو سنگ باری کرنے کی وجہ سے گولیاں مار گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں فلسطینی نوجوان کی شناخت بدوی خالد المسالمہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے المسالمہ کو گولیاں مار کر نہ صرف شدید زخمی کیا بلکہ اسے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ امدادی کارکنوں کو اس کےقریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ تڑ تڑپ کوجام شہادت نوش کرگیا۔