جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات کامطالبہ

جمعرات 28-نومبر-2019

اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور مذہبی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی اور الخلیل پر دھاوے مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کے دفترسےجاری بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہےکہ وہ الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی فورا غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ 22 اور 23 نومبر 2019ء کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے الخلیل میں ‘عید سارہ’ نامی تہوار کی آڑ میں دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں اور ان کی مقدسات پرحملے کیے۔

اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تہواروں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملے کرنا نا مناسب اور ناقابل قبول ہے۔

مختصر لنک:

کاپی