شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں اسیران کے چار گھر مسمار کر دئیے

جمعرات 28-نومبر-2019

قابض اسرائیی فوج نے الخلیل میں بیت کحیل قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینی اسیران کے ملکیتی چار مکانات کو مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسمار شدہ مکانات اسیران احمد العصافرہ اور اسکے بھائیوں قاسم ، نصیر العصافرہ اور یوسف ظہور کی ملکیت ہیں۔

مسماری سے مکانات میں رہنے والے لوگ بے گھر ہو گئے۔

ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مسماری شروع کرنے سے پہلے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بعد میں مقامی نوجوانوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے اسیران پر چند ماہ پہلے الخلیل کے شمال میں سڑک پر غیر قانونی بستی عتصیون  پر اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام لگایا 

مختصر لنک:

کاپی