شنبه 16/نوامبر/2024

خبردار! بچوں کے کھلونے کینسر کا موجب بھی بن سکتے ہیں

منگل 26-نومبر-2019

ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ بچوں کے کھلونےکینسر سمیت کئی دوسرے خطرناک امراض کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

جرمن ماہر صحت رالف ڈیکمن کا کہنا ہے کہ بچوں کے کھلونوں میں’نفتھالین’  جیسا خطرناک مواد موجود ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

جرمن ماہرصحت رالف ڈیکمن کا کہنا ہے کہ بچوں کے کھلونوں میں ‘نفتھالین’ نامی ایک مرکب پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ کھلونوں کی خریداری سے قبل ایسے کھلونوں سے دور رہنا چاہیے جن سے بدبو آتی ہو۔

بچوں کے کھلونوں کے ماہرجرمن تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ کھلونوں میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں خطرناک مواد شامل کیا گیا ہوتا ہے۔ اگر کسی کھلونے سے نکلنے والی بُو کھانسی اور گلے کے مسائل پیدا کرے تو وہ صحت کےلیے خطرناک ہوسکتی ہے۔

میونخ میں تکنیکی ورکشاپ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرکسی کھلونے سے عطریات کی خوشبو آئے تو اس کایہ مطلب نہیں کہ وہ صحت کے اعتبار سے خطرناک نہیں یا معیاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض کھلونوں سے پھلوں کی خوش بو آتی ہے۔ بعض سے پانی میں تر تولیے کی بو آتی ہے۔ اگر کسی کھلونے سے اس طرح کی بو آئے تو اس سے خریدے وقت احتیاط کرنا چاہیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی