اسرائیلی کنیسٹ ‘پارلیمنٹ’ کے سابق اسپیکر ابراہام بورگ نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے رام اللہ میں ان کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کےمطابق صدر عباس اور اسرائیلی کنیسٹ کے سابق اسپیکر کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں قونوں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ابراہام بورگ نے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی طرف سے اسرائیلیوں کے لیے امن کا پیغام لے کر جانے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں قوموں کے درمیان امن وامان کے قیام کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
بورگ نے مزید کہا کہ امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ اس موقع پر صدر عباس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔