شنبه 03/می/2025

‘بیت المقدس میں اداروں کی بندش شہر کو یہودیانے کی سازشوں کا تسلسل’

جمعہ 22-نومبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سینیر رہ نما رافت ناصیف نے صہیونی حکام کی طرف سے بیت المقدس میں متعدد فلسطینی تعلیمی اور ابلاغی اداروں کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی تعملیمی اور ابلاغی اداروں کی بندش تاریخی اور مقدس شہر کو یہودیانے کی سازشوں کا تسلسل ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رافت ناصیف کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اور القدس چینل سمیت دیگر اداروں کو بند کرنا بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی مذموم صہیونی سازشوں کا تسلسل ہے۔

رافت ناصیف کا کہنا تھا کہ القدس میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سب امریکا کی پشت پناہی اور القدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی مجرمانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نےعالم اسلام، عرب ممالک اورعالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ القدس کے دفاع کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی وضع کریں تاکہ القدس کو  صہیونی امریکی چالوں سے بچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ تعلیم کے دفاتر اور القدس  ٹی وی چینل کے دفاتر چھ ماہ کے لیے سیل کر دیے۔

مختصر لنک:

کاپی