قابض صہیونی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے الجلیل شہر میں اچانک فوجی مشقیں شروع کر دیں۔
قابض فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی محاذ کی ان مشقوں کا مقصد فوج کی جنگی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی جنگ کی حالت میں خود کو تیار کرنا ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق مشقیں دو روز تک جاری رہیں گی جس میں فضائی، بری فوج اور نیوی کے دستےحصہ لے رہےہیں۔
مشقوں کے دوران فوج کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت، ایمبولینسوں کا ہنگامی استعمال اور خٰطرے کے تناظر میں سائرن بجائے جائیں گے۔