چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی

ہفتہ 16-نومبر-2019

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی طرف سے خان یونس میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل سے جمعرات تک اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 34 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی