اسرائیل کی جیل میں قید ایک 43 سالہ فلسطینی شادی فیصل عطا موسیٰ کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال متنقل کیا گیا ہے
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شادی فیصل کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مرکہ قصبے سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر شادی فیصل اس وقت جزیرہ نما النقب جیل میں قید ہے جہاں سے اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسے سنہ 2002ء میں حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوج کے تشدد سے اس کے سر میں گہری چوٹ لگی۔ اسے جیل میں کئی ماہ تک بغیر کسی طبی مدد کے رکھا گیا۔ عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں اسے 25 سال قید کی سزا سنائی۔ وہ 17 سال قید کاٹ چکا ہے۔