شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی میں قید دو فلسطینی حقیقی بھائیوں کا سفر اسیری 27 سال میں داخل

بدھ 13-نومبر-2019

دو فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں قید کے 27 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔ دونوں نے مسلسل اسیری کے 26 سال مکمل کرلیے ہیں مگر ان کی اسیری کا سفر جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو سگے فلسطینی بھائی 56 سالہ عبدالجواد شماسنہ اور 50 سالہ محمد عبدالجواد شماسنہ کی اسیری کے 26 سال مکمل ہونے کے بعد 12 نومبر کو انہوں نے اسیری کے نئے سال کا آغاز کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق دونوں مذکورہ فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے قطنہ سے تعلق رکھتے ہیں اور نام نہاد اوسلو معاہدے سے قبل کے قید ہیں۔ اس معاہدے سے پہلے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہے۔ سنہ 2014ء میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ڈیل کے دوران صہیونی ریاست نے ان کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق ان کی والدہ بہت عمر رسیدہ ہیں، اس لیے پانچ سال اپنے بیٹوں سے جیل میں ملاقات نہیں کرسکے ہیں۔ جب کہ گذشتہ دو سال سے ان کے والد بھی ان سے نہیں مل سکے۔ اسیر عبدالجواد کے بیٹوں کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر عبدالجواد اور محمد دونوں شادی شدہ ہیں۔ بڑے بھائی کے تین بیٹے ہیں جب کہ چھوٹے بھائی کی صرف تین بیٹیاں ہیں۔ دونوں بھائی نفحہ جیل میں قید ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی