فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 27 ٹنک شکن بارودی سرنگیں برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں القرارہ کے مقام پر 27 بارودی سرنگیں برآمد کیں جنہیں بعد ازاں تلف کردیا گیا۔
کیپٹن محمد اسطل نے بتایا کہ خان یونس میں تلاشی کےدوران انہیں 27 ٹنک شکن زمینی باردی سرنگیں ملیں۔ یہ سرنگیں آل فیاض کے مقام پر اس سامنے آئیں جب مقامی شہری ایک کچی سڑک کی کھدائی کررہے تھے۔
انہوں نے بارودی سرنگ سامنے آنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پرپہنچ کر خود بارودی سرنگوں کی تلاش شروع کردی۔ تلاش کے دوران 27 بارودی سرنگیں نکالی گئیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔