فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ شمالی اوقیا نوس کے ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کی حیثیت ختم ہو کررہ گئی ہے اور وہ یہ اتحاد "بستر مرگ ” کی حالت میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مناسب نہیں کہ امریکا نیٹو کے معاملات میں مدخلت کرے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب یہ واضح کرنا ہوگا کہ نیٹو کے اسٹریٹجک اہداف کیا ہیں۔ میکروں نے جریدے ‘دی اکانومسٹ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے اوائل میں لندن میں نیٹو کے اجلاس سے قبل یورپ کے دفاع کی ایک "کمک” لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
صدر میکروں نے کہا کہ اس کے نیٹو کے شراکت داروں کے ساتھ امریکا کے اسٹریٹجک فیصلے میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔ہم اس علاقے میں نیٹو کے ایک اور ساتھی ترکی کی طرف سے جارحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ‘داعش’ سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ داعش کے خلاف جنگ میں فرانس سمیت دنیا نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔