جمعه 15/نوامبر/2024

توسیع پسندی کی پالیسی، اسرائیل نے مزید 60 دونم اراضی غصب کرلی

جمعرات 7-نومبر-2019

قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فقوعہ کے مقام پر فلسطینیوں کی مزید 60 دونم اراضی غصب کرلی۔ خیال رہے کہ ایک دونم 10 ہزار مربع فٹ رقبے کو کہا جاتا ہے۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن محمد ابو فرحہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوجی احکامات کے ذریعے فلسطینیوں کی 60 دونم اراضی پر دست درازی کی گئی ہے۔ یہ اراضی جنین میں دیوار فاصل کے عقب میں واقع ہے۔

صہیونی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اراضی پرقبضے کے نوٹسز پرعمل درآمد فروری 2020ء میں ہوگا۔

خیال رہےکہ حالیہ ایام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی پر غاصبانہ صہیونی قبضے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ چند روزکے دوران غرب اردن میں ہزاروں دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی