قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی شمال مشرقی سرحد میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ متعدد فوجی بلڈوزروں نے جبالیا کے مشرق میں سرحدی علاقے میں چند میٹر تک دراندازی کی اور زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں حفاظتی باڑ کے ساتھ چند اسرائیلی فوجیوں کو خاردر تار لگاتے دیکھا۔
غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی مداخلت اور فائرنگ روزانہ کا معمول ہے۔ جس سے حفاظتی باڑ کے ساتھ اپنے کھیتوں میں کام کرتے سینکڑوں فلسطینی مزدور متاثر ہوتے ہیں۔