چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی حکام نے بیت دقو میں 66 ایکڑ اراضی ضبط کر لی

منگل 5-نومبر-2019

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں بیت دقو گاوں میں تقریبا 66 ایکڑ اراضی کو ضبط کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔

گاوں کی کونسل  کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی رابطہ دفتر نے گاوں میں 66 ایکڑ فلسطینی اراضی کو ضبط کرنے کا اسرائیلی فیصلہ موصول کیا ہے۔

صہیونی حکام پہلے ہی اس ضبط شدہ زمین پر علیحدگی کی دیوار تعمیر کر چکے ہیں۔

گذشتہ چند دنوں میں اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربہی کنارے میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں فوجی احکامات جاری کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی