اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت گرفتار چار اسیران نے اپنی بھوک ہڑتال بدستور جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان اسیران کو بناء کسی مقدمے اور سماعت کے جیل میں قید رکھا ہے۔ ان میں اسیر اسماعیل علی کی بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ترجمان حسن عبد ربہ کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیرہ ھبہ اللبدی کو الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسیر عبداللہ الجابر جنہیں 20 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے گذشتہ تین دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اردن کے اسیر عبدالرحمان مرعی کینسر کا شکار ہونے کے باوجود صہیونی جیل میں قید ہیں۔
فلسطینی اسیران سنٹر برائے اسٹڈیز کے مطابق انتظامی اسیران میں سے کچھ کو اپنی بھوک ہڑتال کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں۔