چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد تصادم

اتوار 3-نومبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے الرام میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کے دھاووں کے بعد قابض فوج اور فلسطینی آبادی میں تصادم ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الرام کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر صوتی بموں، گیس کے گولوں کے استعمال کے ساتھ  براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض فوج پر سنگ باری کی گئی اور شیشے کے ٹکڑوں کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بناتی اور شہریوں کو زدو کوب کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی