اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت گرفتار چار اسیران نے اپنی بھوک ہڑتال بدستور جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان اسیران کو بناء کسی مقدمے اور سماعت کے جیل میں قید رکھا ہے۔
فلسطینی اسیران سنٹر برائے اسٹڈیز کے مطابق انتظامی اسیران میں سے کچھ کو اپنی بھوک ہڑتال کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں۔