اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک کے رہ نمائوں اور دیگر بین الاقوامی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
اُنہوں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطین میں انتخابات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور تیاریوں کے بارے میں عالمی قیادت کو مطلع کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو الغیط، روس کے نائب وزیر خارجہ، قطری وزیر خارجہ، مصری انٹیلی جنس چیف اور دیگر عالمی رہ نمائوں سے بات چیت کی۔ ٹیلیفون پر عالمی رہ نمائوں سے بات چیت میں اسماعیل ھنیہ میں فلسطین میں ہونے والے عام انتخابات اور ان میں حصہ لینے سے متعلق جماعت کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ھنیہ نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے عالمی قیادت کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی، فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔