چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیرہ پانچ سال کے بعد صہیونی ریاست کی قید سے رہا

جمعہ 1-نومبر-2019

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی یاسمین تیسیر عبدالرحمان شعبان کو پانچ سال قید کے بعد رہا کردیا۔

یاسمین کا تعلق غرب اردن کےشمالی شہرجنین کے نواحی علاقے الجلمہ میں قید ہے۔ اسے پانچ سال قبل پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسے سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیرہ کو دامون جیل سے الجلمہ چوکی پر لایا گیا جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خیال رہے کہ یاسمین شعبان کو اسرائیلی فوج نے 13 نومبر 2014ء کو حراست میں لیا گیا۔ یاسمین چار بچوں کی ماں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی