چهارشنبه 30/آوریل/2025

عراقی صدر کا قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کی حمایت کا اعلان

جمعہ 1-نومبر-2019

عراق کے صدربرہم صالح نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے ملک میں مظاہروں کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے مُلک میں قبل از وقت  انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے کے واقعات کی تحقیقات کا بھی وعدہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عراق کے صدر نے ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہا کہ ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے وہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔ صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قبل از وقت انتخابات امن ، استحکام اور معاشی خوش حالی کا ذریعہ بن سکتےہیں تو بلا شبہ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ عوامی احتجاج کے باوجود تشدد کا سہارا ناقابل قبول ہے۔ میں مظاہرین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتجاج کو پُرامن رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مظاہروں میں تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے  کہا کہ ریاست میں اسلحہ صرف فوج اور سیکیورٹی اداروں کے پاس ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی