جنین میں یعبد قصبے کے قریب ضاہر العبد گاؤں میں علیحدگی کی باڑ کے دروازے سے اسرائیل میں داخل ہونے والا فلسطینی مزدور اسرائیلی فائرنف سے زخمی ہو گیا۔
مقمی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 20 سالہ فلسطینی مزدور پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ ضاہر العبد گاؤں سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کو ایک پاؤں پر متعدد چوٹین آئیں اور اسے اسرائیلی فوجیوں نے قریبی چوکی برطعہ منتقل کر دیا۔
حالیہ ہفتوں میں بہت سے فلسطینی مزدور دیوار علیحدگی سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے ۔