اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی رپورٹ کے مطابق ‘یلو وائٹ’ اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز نے لیکوڈ پارٹی کے صدر اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے کہا ہے کیہ وہ حکومت کی شمولیت کے لیے اپنی مقرر کردہ شرائط سے پیچھے ہٹیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ وہ لیکوڈ کے ساتھ حکومتی اتحاد کے لیے کوئی درمیانی راہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ نیتن یاھو اور ان کی جماعت کے ساتھ حکومتی اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2019ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات میں نیتن یاھو اور بینی گینٹز کی جماعتیں قریب قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے کنیسٹ کے انتخابات میں 32 اور جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزکے یلو وائٹ پارٹی نے 33 نستیں حاصل کی تھیں۔
بنجمن نیتن یاھوکو صدر ریولین نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی تاہم وہ مخلوط حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد اب بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی گئی ہے۔