چهارشنبه 30/آوریل/2025

برطانیہ کا وادی اردن پر اسرائیلی دعویٰ مسترد

جمعہ 25-اکتوبر-2019

برطانیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ وادی اردن پر قبضے اور اس کے صہیونی ریاست کے ساتھ الحاق کے اعلان کومسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی حکومت کی ترجمان برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا الیسن کنگ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھی چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی صدرمحمود عباس کی طرف سے عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جمہوریت کے فروغ، فلسطینی اداروں میں جمہوریت اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل آگے بڑھانے پر زور دیا۔

مسز کنگ کا کہنا تھا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں بلکہ جمہوریت عالمی جمہوری قوانین، بین الاقوامی قوانین پرعمل آمد اور آزاد اظہار یقینی بنانے کا نام ہے۔

برطانوی حکومت کی ترجمان نے مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے نیتن یاھو کے اعلان کو مسترد کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے اونروا کی مدد کے پابند ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی