اسرائیل میں گرفتار اردن کے ایک شہری نے بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 29 سالہ عبدالرحمان مرعی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ حراست میں لےلیا گیا تھا۔ اسے 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق عبدالرحمان مرعی 2010ء کوکینسرکا شکار ہوئے تھے۔ ان کا علاج جاری تھا مگرقابض فوج نے اسے اس کی بیماری کے باوجود حراست میں لیا اور دوران حراست اسے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسیرعبدالرحمان مرعی کے چچا ودیع مرعی نے بتایا کہ ان کا بھتیجا بھوک ہڑتال کے لیے تیار ہے۔ اگر آئندہ سماعت کے موقع پراسے رہا نہیں کیا جاتا اوراس کی مدت حراست میں تجدید کی جاتی ہے تو وہ بھوک ہڑتال کرنے کےلیے تیار ہے۔
ادھر اردن میں لاپتا شہریوں کے ورثاء پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز الزرقاء شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف قومی اور اسلامی تنظیموں کے ارکان اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے عبدالرحمان مرعی کے حق میں دھرنا دیا اور اس کی فوری رہائی کے لیے نعرے لگائے۔
اسیر مرعی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل میں ڈالا گیا ان کا بیٹا کینسرجیسے موذی اور جان لیوا مرض کا شکار ہے۔ اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔