ظہور اسلام کے بعد جزیرۃ العرب سے عربی زبان نے سفر کرتے ہوئے خطے بلکہ افریقا تک اپنے اثرات چھوڑے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے کئی ممالک جہاں عربی زبان سمجھنے والا کوئی ایک بھی نہیں تھا وہاں پر عربی قومی زبان بن گئی۔
برطانوی اخبار’اکانومسٹ’ کے مطابق آسٹریلیائی زبانوں میں عربی تیسری سب سے مشہور اور مقبول زبان بن چکی ہے۔ ملک میں تیزی کے ساتھ عربی زبان کے پھیلائو پرآسٹریلیائی ایمی گریشن حکام بھی حیران ہیں کہ اس ملک میں عربی بولنے والے تیسری بڑی طاقت کیسے بن گئے۔
نیوم اسٹوڈیوز (ایک برطانوی ڈیزائن کمپنی) نے نہ صرف ہر ملک میں پہلی اور دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی نشاندہی کی بلکہ تیسری زبان کے بارے میں بھی بتایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عربی زبان بولنے والوں می تعداد میں اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عرب تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہو رہی ہے۔