مغربی کنارے میں جنین کے مغرب میں برطعہ گاوں میں فوجی دروازے کے قریب دو فلسطینی مزدور اس وقت گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جب اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ہلال احمر کے ترجمان محمور السعدی نے کہا کہ برطعہ میں اسرائیل کی جانب جاتے گیٹ پر اسرائیلی فوجیوں نے دو نوجوان مزدوروں پر فائرنگ کر دی جب وہ اس علاقے کو پار کر کے 1948 کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
مزدوروں کوٹانگوں میں گولیاں لگیں۔ جن کی شناخت احمد نواسرح جسکی عمر 24 سال ہے اور عمر عبید کے ناموں سے ہوئی جسکی عمر 23 سال ہے۔
سعدی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی زخمیوں کو برطعہ چوکی پر لے گئے اور ان سے پوچھ گھچھ کے بعد انہیں فلسطینی ایمبولینس عملے کے حوالے کر دیا۔
حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے بہت سے مزدور اسرائیل میں کام کی جگہوں پر جانے کی کوشش کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی یوئے۔