اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت گرفتار چھ اسیران نے اپنی بھوک ہڑتال بدستور جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان اسیران کو بناء کسی مقدمے اور سماعت کے جیل میں قید رکھا ہے۔
فلسطینی اسیران سنٹر برائے اسٹڈیز کے مطابق انتظامی اسیران میں سے کچھ کو اپنی بھوک ہڑتال کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں۔
انتظامی اسیر احمد غنام اور اسماعیل علی 84 دن اور اسیر طارق قعدان نے 77 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ اپنے مطالبات منوانے تک اس ہڑتال کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کے علاوہ اسیران احمد زہران، معصب الھندی اور حبا اللبادی 22 دن سے اپنی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔