چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے 70 سالہ بزرگ فلسطینی رہ نما کو حراست میں لے لیا

بدھ 9-اکتوبر-2019

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران عوامی محاذ کے ایک سرکردہ رہ نما کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو قابض فوج کی بھاری نفری نے 69 سالہ فلسطینی رہ نما بدران بدر جابر کو حراست میں لے لیا۔

اسیر رہنما جابر کے بیٹے کے مطابق 60 اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھر کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

قابض فوج نے گھر میں تلاشی کے دوران لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی۔ اس کے بعد ان کے والد بدران بدر جابر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے اس موقع پر ان کے ایک بھائی پر تشدد کیا۔ خیال رہے کہ بدران بدر جابر فلسطین پاپولر فرنٹ کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی