ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمالی شام میں فرات کے مشرق میں "دہشت گردوں” کے خلاف ایک فوری فوجی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
یہ بات ہفتہ کے روز ترکی کے دارالحکومت "انقرہ” میں حکمراں جماعت "انصاف اور ترقی” کے 29 ویں سالانہ مشاورتی کنونشن اور جائزہ اجلاس سے خطاب میں کی۔
طیب ایردوآن ے کہا کہ "ہم نے فرات کے مشرق میں اپنی فوج کو ایک بڑے آپریشن کے لیے تیار کیا ہے۔ آپریشن کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اس پر ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
آپریشن شروع ہونے کی تاریخ پر انہوں نے کہا کہ آج یا کل یہ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ کہ ہم کہتے ہیں کہ بات ختم ہوگئی ہے۔ جو لوگ ہمارے چہرے پر مسکراہٹیں ڈالتے ہیں اور ہمارے ملک کو دہشت گرد تنظیم سے دور رکھنے کے لئے سفارتی مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں ان کے ساتھ اب بات چیت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ، "ہمارا سوال ہمارے اتحادیوں کے سامنے بالکل واضح ہے۔”
اردگان نے اس بات پر زور دیا کہ ممکنہ آپریشن کا ہدف "فرات کے مشرق میں بھی امن کا قیام نیز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھانا ہے۔