جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

اتوار 6-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے گرفتار کیے گئے چھ فلسطینیوں میں سے بعض خفیہ ادارے’شاباک’ کے اہلکاروں کو پہلے بھی ماخوذ تھے جن پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر سنگ باری اور دیگر حملوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران اسلحہ بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں قائم الفوار پناہ گزین کیمپ اور دورا کے مقامات پر ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی لی اور ان کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

قابض فوج نے قلقیلیہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت علاء عاصم منصور، سامر سعید رضوان اور معاذ اسلام رضوان کے نام سے کی گئی ہے۔

الخلیل شہر میں الظاھریہ سے زاید خضیرات کو حراست میں لے لیا گیا۔ خیال رہے کہ زاید خضیرات دو معذور فلسطینی بچوں کا باپ اور ان کا واحد کفیل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی