اسرائیل کی سیاسی جماعت وائٹ ۔ بلیو اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس اتحاد کے رہنما، بینی گانٹز کے درمیان بدھ کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔
وائٹ بلیو اتحاد نے ایک بیان میں کہا فی الحال ملک میں سیاسی شراکت اقتدار کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے۔ بینی گینٹز کی جماعت نیتن یاھو کی لیکوڈ پارٹی کے ماتحت رہ کر حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرحالات بہتر ہوئے تو آئندہ ہفتے نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔
لیکوڈ پارٹی نے کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ اگر گینٹز الائنس اپنی شرائط بدستور برقرار اور اتحاد حکومت میں داخل ہونے کے لئے اپنے شرائط پر قائم ہے تو گینٹز کو پہلے وزرارت عظمیٰ کا عہدہ دیا جائے گا۔