جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے کے دوران پر امن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز انتفاضہ الاقصیٰ کی 19 ویں سالگرہ اور فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج کفر قدوم کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے مظاہرے میں شریک افراد پر آنسو گیس اور ربڑ سے تیار کردہ دھاتی کی گولیوں سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھنداستعمال کرتی ہے۔