شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کا فلسطین واپسی پر عام انتخابات کے اعلان کا فیصلہ

جمعہ 27-ستمبر-2019

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سے واپسی پر غزہ ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔

جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر کوئی دوسری جماعت انتخابات کے اعلان کو روکنے کی کوشش کرے گی تو اس اس کی پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔

صدر محمودعباس کے اعلان کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے آج  ایک بار پھر فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے 8 جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ مصالحتی تجاویز قبول کرلی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں میں پائی جانے والی تقسیم کو ختم کرکےقومی اتحاد کی فضاء میں قومی حکومت کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں پارلیمانی، بلدیاتی اور صدارتی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی