شنبه 16/نوامبر/2024

1200 یہودیوں کا حضرت یوسف کے مزار پردھاوا، تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی

بدھ 25-ستمبر-2019

منگل کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار مقدس پردھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز کم سے کم 1200 یہودی آبادکاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ انہیں علاج کے لیے نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں  کئی  فلسطینی زخمی ہوئے۔ قابض فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔ یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مختصر لنک:

کاپی